لاہور(نمائندہ سپورٹس ) کامیاب دورہ یورپ کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔قومی جونیئر ہاکی ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ ٹیم نے یورپ میں کھیلے گئے نو میچیز میں کامیابیاں اپنے نام کیں۔دورہ یورپ کے دوران ہالینڈ میں میزبان ملک کی ٹیم ای ایچ وی ہاکی کلب کے علاوہ دو جرمن ہاکی کلب بھی شامل تھے جن کے ساتھ کھیلے گئے 6 میچز میں پاکستان جونیئر ٹیم ناقابل شکست رہی جبکہ سپین میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی۔ ٹیم میں 5 آفیشلز اور 20 کھلاڑی شامل تھے جونئیر ہاکی ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دسمبر میں بھارت کے شہرلکھنو میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے تیاری کرنا تھا۔