نیویارک (بی بی سی) امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نامی سرکاری ادارے کی جانب سے جراثیم کش صابنوں میں 19 کیمیکلز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں یہ ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں کہ یہ کیمیکلز محفوظ اور جراثیم کو مارتے ہیں۔ ادارے کے بیان میں کہا گیا ’’ہمارے پاس ایسے سائنسی شواہد موجود نہیں کہ اینٹی بیکٹریل مصنوعات عام صابن اور پانی سے کسی بھی طرح بہتر ہیں‘‘۔