مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھاون واں روز بھی بھارتی جارحیت کی نذر ہوگیا, سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں زبردست کشیدگی

Sep 04, 2016 | 17:39

ویب ڈیسک

بھارتی دہشتگردوں نے مقبوضہ کشمیر میں اپنا حق مانگنے والے کشمیریوں پر پھر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی. اننت ناگ، شوپیاں، گلغام اور پلوامہ میں بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے خلاف وحشی پن کی انتہا کردی.
شوپیاں میں پولیس نے پر امن مظاہرے پر دھاوا بول دیا. آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کے نتیجے میں سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے، متعدد بینائی سے محروم ہو گئے، مشتعل مظاہرین نےمنی سیکرٹریٹ کی زیرتعمیر عمارت کو آگ لگادی۔ ادھر گلغام میں بھارتی دہشت گردوں نے ایک معصوم کشمیری نوجوان کو بے دردی سے شہید کردیا.
ابھارت وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں بھارتی حکومت کا آل پارٹیز وفد سرینگر پہنچا جن کی سیکیورٹی کیلئے بھارتی فوجیوں نے سرینگر کو جیل میں تبدیل کردیا، باٹا مولا میں صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی سے روک دیا گیا, کسی کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی گئی. آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھارتی وفد کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا. حریت رہنماؤں کا کہناہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بڑھ رہا ہے.

مزیدخبریں