کراچی ( کامرس رپورٹر) پیر کو انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 124.15روپے اور قیمت فروخت 124.25روپے پر برقرار رہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 124روپے اور قیمت فروخت124.50روپے پر مستحکم دیکھی گئی ۔