کرا چی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر غضنفر بلو ر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دلی طور پر شکر یہ ادا کیا ہے اور سرا ہتے ہو ئے کہاکہ وزیر اعظم نے ایف پی سی سی آئی کی طر ف سے شکا یت پر فوری طور پر ایکشن لیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق حلیم جن کا تعلق میر ی ٹائم سیکٹرسے ہے ان سے بز نس کمیو نٹی نے رابطہ قا ئم کیا تھا جس میں زرعی سیکٹر اور میر ی ٹائم سیکٹر کے مسائل سے تھا جس میں فوری طور پر مدد کی در خواست کی تھی ۔ ایف پی سی سی آئی نے اسی سلسلہ میں وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل کی اور یہ معاملہ راتو ں رات حل کر دیا گیا ۔ غضنفر بلور نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس بر وقت ایکشن سے نئی قیا دت پر بھر پور اعتما د حاصل ہو اہے اور یہ نئی قیا دت ملک کو عروج کی منز ل کیطرف لے جا ئے گی۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے مز یدکہا کہ کر پشن اس ملک کے لیے نہ صرف غلط ہے بلکہ لو گو ں کا اتھا رٹی کا نا جا ئز استعمال بھی غلط ہے اور ایف پی سی سی آئی اس سلسلے میں عظیم مشن پر انہیں مکمل حما یت کر تی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کی طر ف سے شکا یت پروزیراعظم عمران خان کا نوٹس
Sep 04, 2018