سارہ افتخار آج مِس انگلینڈ فائنل مقابلے میں حجاب پہننے والی پہلی مسلمان خاتون بن جائے گی

لندن (اے این این)مس انگلینڈ مقابلے کے فائنل رائونڈ میں 20 سالہ سارہ افتخار حجاب پہننے والی پہلی مسلمان خاتون بن جائیں گی۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی کچھ خواتین حجاب پہن کر مقابلے میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن سارہ پہلی خاتون ہوں گی جو مس انگلینڈ کے فائنل میں حجاب پہنیں گی۔مس انگلینڈ مقابلے کا فائنل منگل (4 ستمبر)کو نوٹنگم شائر کے کیلہم ہال میں منعقد ہوگا۔اس مقابلے کی فاتح چین میں ہونے والے مس ورلڈ 2018 مقابلے میں حصہ لیں گی۔سارہ افتخار قانون کی طالبہ ہیں، جو اس سے قبل مس ہڈرس فیلڈ اور یارک شائر مس پاپولیریٹی رائونڈ جیت چکی ہیں۔رواں برس جولائی میں سارا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، 'میں بیان نہیں کرسکتی کہ مس انگلینڈ 2018 کی فائنلسٹ کے طور پر اپنے نام کا اعلان سننا کتنا اچھا لگ رہا ہے۔'ان کا کہنا ہے، 'وزن، نسل اور رنگ کی تمیز کے بغیر ہر کوئی اپنے مخصوص انداز میں خوبصورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن