اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی دارلحکومت کی مقامی حکومت نے بڑی تجاوزات ختم کرنے میں ناکامی سے خائف ہو کر پھلوں کی گشتی دکانوں کو اٹھانا شروع کر دیا غریب محنت کشوں کے ہزاروں روپے مالیت کا پھل خراب ہو گیا وزارت داخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پیر کو میٹروپولیٹن اسلام آباد کے اہلکاروں نے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پھلوں کی گشتی دکانوں کے محنت کشوں کو حراساں کرتے ہوئے انکی یہ گشتی دکانیں بند کر کے وین شاپس کو بند کر دیا اسلام آباد کے مختلف مقامات پر غریب محنت کش پھلوں کی گشتی دکانوں کے ذریعے روزگار کما رہے ہیں مقامی حکومت نے اسلام آباد میں بڑی تجاوزات کے خلاف کاروائی میں ناکامی کے بعد اپنا غصہ غریب محنت کشوں پر نکالنا شروع کر دیا ہے اور پھلوں کی گشتی دکانوں کو تجاوزات قرار دیتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا یہ گشتی دکانیں وین اور پک اپ گاڑیوں میں پھل فروخت کرتی ہیں ان گاڑیوں کو قبضے میں لے جا کر میٹروپولیٹن کے دفتر کے سامنے دھوپ میں کھڑا کر دیا گیا جس سے محنت کشوں کا ہزاروں روپے مالیت کا پھل بھی خراب ہو گیا وزارت داخلہ سے محنت کشوں کے خلاف اس ناجائز کاروائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔
وفاقی انتظامیہ نے پھلوں کی گشتی دکانوں کو اٹھانا شروع کر دیا
Sep 04, 2018