’’پلانٹ فارپاکستان‘‘کاحکومتی اقدام سوشل میڈیاکاٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Sep 04, 2018

اسلام آباد(پ۔ر )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرحکومت پاکستان کی حال ہی آغازکردہ شجرکاری مہم’’پلانٹ فارپاکستان‘‘ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔مہم کے تحت ملک بھرمیں دس ارب پودے لگائے جانے ہیں تاکہ پاکستان کوموسمی تغیرات سے بچایاجاسکے ۔مہم کاآغازانتہائی شانداراندازمیں ہوا، ابتدائی ہدف15 لاکھ پودوں کاتھاجبکہ کے عوام کے جوش وخروش کے باعث 25 لاکھ پودے لگائے گئے۔’’پلانٹ فارپاکستان ‘‘کے موقع پرمہم کی کارکردگی کے حوالے سے ملک بھرمیںکل لگائے گئے پودے 24455899 ہیں، سوشل میڈیاکے حوالے سے معلوم ہواہے کہ ،پاکستانی بالخصوص نوجوان طبقہ بڑھ چڑھ کرمہم کاحصہ بن رہے ہیں، اب تک 61 ہزارسے زائد لوگوں نے ٹویٹس کے ذریعے اپنے خیالات اورمنصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پاکستان اوربیرون ملک مقیم بڑی تعداد میں لوگ ٹرینڈ اورمہم کاحصہ بن رہے ہیں ۔

مزیدخبریں