اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم عمران خان کے حلقے این اے 3 5یوسی 23نیومل شرقی موہڑہ نور میں دودن سے بجلی غائب ہے ۔ علاقہ مکین شدید تکلیف میں مبتلا ہے ۔ آئیسکو کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔ ان خیالات کااظہارمرکزی صدرآل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے میںدودفعہ پرانا ٹرانسفارمر خراب ہوجاتا ہے ۔ آئیسکو کا عملہ نیا ٹرانسفارمرنہیں لگا رہا۔ اہل علاقہ کی معمول کی زندگی متاثر ہورہی ، معمولات زندگی تعطل کا شکار ہیں۔ بچوں کی تعلیم، آرام پانی اور دیگر سہولیات بھی متاثر ہورہی ہیں ۔علاقہ مکینوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیں۔