مکرمی! روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ماحول دوست اشیاءمارکیٹ میں متعارف کروائی جاتی ہیں، مگر افسوس کہ اس کے باوجود ہم اپنے ماحول کا تحفظ کرنے میں ناکام ہیں۔ روزانہ کئی لوگ ہیٹ اسٹر روک کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں پوری دنیا میں گلیشئر پگھل رہے ہیں، سیلاب آ رہے ہیں اور قدرتی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزرتے سالوں کے ساتھ گرمی کے موسم کا دورانیہ طویل ہوتا جا رہا ہے۔ لوگ گرمی کے موسم میں اس کی شوت سے بچنے کیلئے جن پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں اس سال وہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت رکارڈ کیا گیا۔ اب ہم پر فرداً یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے ماحول، وسائل اور جنگلی اور قدرتی حیات کا تحفظ کریں زندگی کے روز بروز بڑھتے ڈھیر خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں اب یہ جاگنے کا وقت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے اور یہ دنیا ناقابلِ سکونت جگہ بن جائے۔ (سمعیہ جاوید، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی)
”گلوبل وارمنگ“
Sep 04, 2018