عوامی مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کوعہدے پر رہنے کا حق نہیں: میاں اسلم

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کیمپ آٖفس میں تین گھنٹے تک لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کی تکالیف اکے ازالے سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح ہو نہیں سکتی اور ہمیں عوام کی خدمت کے مشن کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے ۔ سرکاری افسران عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کر کام کریں ۔ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کوعہددوں پر رہنے کا حق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے ۔سرکاری ادارے اور افسران عوام کی تکالیف کے حل پر توجہ دیں اور اپنے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران عوام کی تالیف کو اپنی تکالیف جان کر دور کریں ۔ صوبائی وزیر سے کیمپ آفس میں مختلف شعبہ زندگی دی۔صوبائی وزر نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا ایک بڑا پروگرام جلد لا رہے ہیں اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جار ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور بڑ صنعتوں کے فوغ کیلے بھی ایک جامع پالیس کا جلد اعلان کیا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن