وزیراعظم امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات نہ کریں: رضا ربانی

Sep 04, 2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کو ان سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دےتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات پروٹوکول کیخلاف ہے، وزیراعظم اور امریکی وزیرخارجہ کی بات چیت کے ٹرانسکرپٹ کو پبلک کرنا دباﺅ ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کی آمد پر ان سے ملاقات نہیں کرنی چاہئے، امریکی وزیرخارجہ سے وزیراعظم کی ملاقات پروٹوکول کےخلاف ہے، لہٰذا امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب سے ملاقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت کا ٹرانس کرپٹ پبلک کیا گیا، ٹرانس کرپٹ کو پبلک کرنا دباﺅ ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔ امریکہ نے دوسری بار پاکستان کے فنڈز روک لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ سے کوئی امداد نہیں لے رہا بلکہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی رقم ادانہیں کررہا۔

رضا ربانی

مزیدخبریں