اسلام آباد (بی بی سی) پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستانی بحریہ کی جنگی مشق کے دوران پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے اعلیٰ سطح کے تحقیقاتی بورڈ نے کام شروع کر دیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس حادثے میں بحریہ کے ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس بارے میں مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق اس واقعے کو فی الحال حادثے کے طور پر ہی لیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ پاکستانی سمندری حدود میں جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب پاکستانی بحریہ کا ایک ’سی کنگ‘ ہیلی کاپٹر جنگی مشق کے دوران ’پی این ایس ذوالفقار‘ نامی جنگی بحری جہاز سے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل کی ٹیم یہ منظر فلم بند بھی کر رہی تھی کہ اچانک ہیلی کاپٹر توازن کھونے کے بعد پی این ایس ذوالفقار سے جا ٹکرایا۔
حادثہ/ تحقیقات
;بحریہ کی جنگی مشق کے دوران حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی: ترجمان پاک فوج
Sep 04, 2018