ملتان (شوبز ڈیسک)مس انگلینڈ مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں 20 سالہ سارہ افتخار حجاب پہننے والی پہلی مسلمان خاتون بن جائیں گی۔دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی کچھ خواتین حجاب پہن کر مقابلے میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن سارہ پہلی خاتون ہوں گی جو مس انگلینڈ کے فائنل میں حجاب پہنیں گی۔مس انگلینڈ مقابلے کا فائنل آج نوٹنگم شائر کے کیلہم ہال میں منعقد ہوگا۔سارہ افتخار قانون کی طالبہ ہیں، جو اس سے قبل مس ہڈرس فیلڈ اور یارک شائر مس پاپولیریٹی راؤنڈ جیت چکی ہیں۔رواں برس جولائی میں سارا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، 'میں بیان نہیں کرسکتی کہ مس انگلینڈ 2018 کی فائنلسٹ کے طور پر اپنے نام کا اعلان سننا کتنا اچھا
سارہ افتخار مِس انگلینڈ فائنل مقابلے میں حجاب پہننے والی پہلی مسلمان خاتون
Sep 04, 2018