مستونگ (نوائے وقت رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں بھائی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کیلئے جانے والا مقامی ٹیچر جاںبحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔ لیویزذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ مستونگ کے نواحی علاقے کنڈاوہ میں ہوا۔ واقعے میں ایک مقامی ٹیچر عبدالرﺅف جاںبحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب عبدالرﺅف اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے بھائی کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے جا رہے تھے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
مستونگ/ دھماکہ