اسلام آبا (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج بروز منگل کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کرکے اسے ایک دن آگے بڑھادیا گیا ہے جس کے بعد کابینہ کا اجلاس اب بدھ کو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے آج صدارتی انتخاب کے باعث کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کل کابینہ ملکی معاشی اور سلامتی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جب کہ اجلاس میں مختلف ٹاسک فورسز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس