سمندری طوفانِ جیبی آج جاپان کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے، محکمہ موسمیات

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جیبی نامی سمندری طوفانِ آج ( منگل) کوملک کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان تقریباً 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے ۔کیٹگری فائیوکے طوفان جیبی طوفان کیمرکز کے قریب 260 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ طوفان سے جنوبی اوکیناوا کے دائیتو جزائر کے نزدیک بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں بلند لہریں اٹھ رہی ہیں اور مجموعی طور پر 300 سے 400 ملی میٹر اور کانسائی کے علاقے میں 200 سے 300 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ حکام کی جانب سے 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ طوفان سے جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن