ریاض(این این آئی)سعودی وزارت ماحولیات وپانی و زراعت نے ملائیشیا سے زندہ مرغیوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت کے عہدیدار ڈاکٹر سند الحربی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی ادارہ صحت کے متعلقہ شعبے او آئی ای کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کی بنیاد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ عالمی ادارے نے اطلاع دی تھی کہ ملائیشیا میں برڈ فلو کا مرض بڑے پیمانے پر پھیل گیا ہے۔ اگر وہاں سے پرندے، مرغیاں اور انڈے درآمدکئے گئے تو یہ مرض سعودی عرب منتقل ہوسکتا ہے۔
برڈفلو کی وباء سعودی عرب نے ملائیشیا سے زندہ مرغیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی
Sep 04, 2018