لاہور(اے این این )داتادربارکی حالت زارسے متعلق درخواست کی سماعت میں لاہورہائیکورٹ نے سی سی پی اوکوآج (منگل کو) عدالت طلب کرتے ہوئے دربارکے اطراف کوڑاپھینکنے والوں کوایک ہزارروپے جرمانہ کرنیکاحکم دے دیااور ڈی سی لاہورکوعدالتی حکم پرفوری عملدرآمدکرانیکاحکم بھی سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق داتادربارکی حالت زارسے متعلق درخواست پر سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ۔ا س موقع پر میئرلاہورکرنل ریٹائرڈمبشربھی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ہسپتال سے 2 گھنٹے کی چھٹی لیکرآیاہوں۔سیکریٹری اوقاف نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس کے مطابق 2010میں داتادربارمیں دھماکے کے بعدصورتحال مکمل تبدیل ہوچکی ہے، داتادربار کے بیسمنٹ کاپارکنگ سٹینڈدھماکے کے بعدتاحال بندہے، داتادربارکے 16دروازے ہیں،دھماکے کے بعد 12 بندکردیئے گئے جبکہ داتادربارمیں 103سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے داتادربارکاپارکنگ سٹینڈبندکرنے کے معاملہ پرسی سی پی ا و کوآج عدالت میں طلب کر لیا اور دربارکے اطراف کوڑاپھینکنے والوں کوایک ہزارروپے جرمانہ کرنیکاحکم دے دیاجبکہ ڈی سی لاہورکوعدالتی حکم پرفوری عملدرآمدکرانیکاحکم بھی سنا دیا۔