قائم مقام گورنر خیبر پی کے مشتاق غنی کا ووٹ ڈالنا نہ ڈالنا معمہ بن گیا

پشاور( بیورورپورٹ)خیبر پی کے اسمبلی میں صدارتی الیکشن میں سپیکر خیبر پی کے اسمبلی اور قائم مقام گورنر مشتاق غنی کے ووٹ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ اس حوالے سے قانونی ماہرین بھی کنفیوژن کا شکار ہیں۔ اقبال ظفر جھگڑا کی جانب سے گورنر شپ سے استعفیٰ دینے کے بعد سپیکر خیبر پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی قائم مقام گورنر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ نامزد گورنر شاہ فرمان نے ابھی تک گورنر کے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا اورقوی امکان ہے کہ آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں وو ٹ ڈالنے کے بعد وہ صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے اور اگلے روز ہی گورنر خیبر پی کے کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
مشتاق غنی/ ووٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...