گگو منڈی ( نامہ نگار)12سالہ لڑکے کو جکڑ کر قید کرنے والے والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔دو ملزمان تا حال مفرور ۔تفصیلات کے مطابق وہاب ٹائون کے رہائشی 12سالہ جہانزیب کو اس کے والد فیاض احمد نے زنجیروں میں جکڑ کر گھر میں قید کیا ہوا تھا بچے کی والدہ کی اطلاع پر پولیس نے بچے کو برآ مد کر کے زنجیروں سے آ زاد کروایا اور اس کی والدہ کی مدیت میں لڑکے کے والد فیاض احمد چچا اقبال اور دادی ظہراں بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور فیاض احمد کو گرفتار کر لیا جبکہ محمد اقبال اور ظہراں بی بی کی گرفتاری تا حال عمل میں نہیں آ سکی ۔