یو اے ای نے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر بھجوانے کیلئے پہلے 2 خلا بازوں کا انتخاب کر لیا

دبئی (اے ایف پی) متحدہ عرب امارات نے خلائی مشن انٹرنیشنل سپیس سٹیشن بھیجنے کیلئے اپنے پہلے دو خلا بازوں کا انتخاب کر لیا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پیر کے رورز 34 سالہ حظ المنصوری اور 37 سالہ سلطان النیادی کے ناموں کا اعلان کیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں اماراتی حکمران کا کہنا تھا کہ ہمارے دونوں خلا نوردوں نے مستقبل کی اماراتی نئی نسل کی خواہشات کی تکمیل کا بیڑا اٹھایا ہے اماراتی حکمران شیخ محمد نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے 5 سالوں کے دوران اپنے 4 خلا باز سپیس سٹیشن پر بھجوائے گا شیخ محمد کے مطابق اس اماراتی خلائی پروگرام پر 20 بلین درہم یعنی 5.4 ارب امریکی ڈالر لاگت آئیگی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...