لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں بچوں سے جنسی زیادتی کے جرائم میں ملوث 130 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ایف سی اے کے مطابق ملزمان میں 5 اساتذہ‘ ایک سابق پولیس افسر اور دو کانسٹیبلز شامل ہیں‘ تمام ملزمان کی گرفتاریاں خصوصی آپریشن کے ذریعے عمل میں لائی گئیں۔ آپریشن کے دوران 164 بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ بچوںکو نشانہ بنانے کی 82ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں۔
برطانیہ: بچوں سے زیادتی میں ملوث 5اساتذہ‘ 2پولیس کانسٹیبلز‘ایک سابق افسر سمیت 130افراد گرفتار
Sep 04, 2018