خوکھا (اے ایف پی) یمن کے شہر حریرہ میں سٹرٹیجک نوعیت کی حامل بندرگاہ پر سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری اور جھڑپوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران 38 باغی مارے گئے۔ ان کا تعلق حوثی گروپ سے تھا۔ یہ لڑائی ایسے وقت ہورہی ہے جب چند روز قبل جنیوا میں عالمی برادری کی تسلیم کردہ حکومت کے وقت اور حوثیوں میں مذاکرات ہوئے تھے۔ حوثیوں کے ٹھکانوں، نیول اکیڈمی اور اسلحہ ڈپو پر بمباری کی گئی، 4 گاڑیاں تباہ اور 26 باغی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اتحادی ترجمان نے تصدیق کردی ہے۔ حکومت اور اتحادی الزام لگاتے ہیں ۔ حوثی باغیوں کو ایران ہتھیار فراہم کرتا ہے۔
یمن میں حدیدہ بندرگاہ پر بمباری‘ 38 حوثی باغی ہلاک‘ 26 زخمی
Sep 04, 2018