معمر خاتون کا وہیل چیئر پر روزانہ 20کلو میٹر کا سفر

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں60سالہ خاتون شریفہ روزانہ وہیل چیئر سے 20کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق ابو عریش کے علاقے کی رہائشی 60 سالہ خاتون شریفہ روزانہ وہیل چیئر سے20کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ خاتوں نے بتایا کہ وہ7 بچیوں اور ایک بیٹے کی پرورش کررہی ہیں۔ڈائلاسزگھر کا سامان خریدنے کے لئے اسے روزانہ وہیل چیئر پر ہسپتال آنا جانا پڑتا ہے۔ شریفہ نے مزید بتایا کہ وہ یمنی شہری ہے اور اس کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں۔ 17برس قبل حادثے میںاس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ چلنے سے معذور ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...