جدہ (اے پی پی) سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کے خاتمے کے بعد جدہ میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کارٹون کار ریس کا انعقاد کیا گیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ریس کے آخری مرحلے میں 10 خواتین کے درمیان مقابلہ تھا ، مقابلے میں امجاد العمری نے پہلی، ایناس حمزہ نے دوسری اور المیاء الحسیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پہلے نمبر پرآنے والی خاتون کو 10 ہزار ریال کا انعام دیاگیا۔