جنڈانوالہ+کلور کوٹ (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) نواحی قصبہ 60DBکا 16 سالہ نوجوان اجمل نامیگھر میں درخت سے لکڑیاں کاٹتے درخت سے گر گیا جس تشویش ناک حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر لایا گیا ڈاکٹرزاور ڈیوٹی پر مامور جملہ سٹاف مو جود نہ ہونے سے نوجوان تڑپ تڑپ کے جان کی بازی ہار گیا اہل علاقہ اورلواحقین نے نعش سرگودھا و کلورکوٹ روڈ پر رکھ کر احتجاج اور ٹائر جلا کرروڈ بلاک کر دیا ۔ ورثاء اور اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور سٹاف ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بنائیں کیا بار بار بلانے پر کسی نے آکر دیکھا تک نہیں،ورثاء نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروںکی ٖغفلت سے پیش آیا، شہر کے حالات میں کشیدگی پر پولیس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے ا سسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ کے لواحقین کے ساتھ مذاکرات کے بعد ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا ۔