راولپنڈی(آن لائن) یوم دفاع 2018 ءکے سلسلے میں آئی ایس پی آر نے ” ہمیں پیار ہے پاکستان سے “ کے نام سے نیا پرومو جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے “ کے نام پر پرومو جاری کر دیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید سمیت چودھری محمد اسلم ، بشیر احمد بلور ، اسرار اللہ خان گنڈا پور اور دیگر شہداءکی تصاویر دکھائی گئی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے نئے پرومو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔
پرومو جاری