منیلا(آئی این پی)فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے سابق امریکی صدر اوباما کو ماں کی گالی دینے پر معافی مانگ لی، ڈوٹیرٹے نے یہ الفاظ 2016 میں آسیاں اجلاس کے موقع پر استعمال کیے تھے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ماں کی گالی دینے پر اب ان سے معافی مانگ لی ہے۔ ڈوٹیرٹے نے اس وقت امریکی صدر اوباما کو بازاری عورت کی اولاد کہا تھا۔ اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہوائے ڈوٹیرٹے نے فلپائنی کمیونٹی سے خطاب کے دوران کہا کہ مسٹر اوباما آپ ایک سویلین ہیں اور انہیں ان الفاظ کی ادائیگی پر افسوس ہے۔
فلپائنی صدر