;لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کو ملنے والا 19 کروڑ کا ٹیکس نوٹس معطل کر دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو 19 کروڑ 91 لاکھ روپے کا بھجوایا گیا ٹیکس ریکوری کا نوٹس معطل کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو جہانگیر ترین کی اپیل پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم د یدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں جے ڈبلیو ڈی مل کو 19 کروڑ 91 لاکھ 7 ہزار روپے کے ٹیکس نوٹسز بھجوائے گئے۔ ان نوٹسز کے خلاف اپیلیں کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس زیرِ سماعت ہیں۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو ان کے حق میں حکم امتناعی بھی جاری کر چکے ہیں۔ لیکن حکم امتناعی کے باوجود انہیں ٹیکس نوٹسز بھجوا دیئے گئے۔ استدعا ہے ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دیئے جائیں۔

ترین/ ٹیکس نوٹس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...