منڈی بہاؤ الدین: جائیداد کی خاطر کمسن لڑکی سے35 سالہ ذہنی معذور کی شادی، دونوں گرفتار

Sep 04, 2018

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار) نواحی گاوں ڈھوک مراد کی پانچویں جماعت کی طالبہ تیرہ سالہ سمن اعجازکی زبردستی35 سالہ ذہنی معذورشخص جائیدادکی خاطرشادی کرنے کامعاملہ میڈیاکی نشاندہی پرڈی پی اوناصرسیال نے نوٹس لے لیا، ولمیہ کی تقریب پرپولیس کاچھاپہ ذہنی معذور دولہا اور اس کی کم سن بیوی کو حراست میں لے لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمیڈیاکے علم میں لایاگیاکہ تھانہ صدرکے علاقہ ڈھوک مرادکی تیرہ سالہ سمن اعجاز جو کہ گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک کی طالبہ ہے کی شادی زبردستی جائیدادکیلئے معذور شخص شبیرکے ساتھ کی جا رہی ہے اور دولہا دھوم دھام سے بارات بینڈ باجے کے ساتھ میرج ہال میں آئی اور لڑکی کو بیاہ کر گھر لے گیا میڈیانے ڈی پی اوناصرسیال کومعاملہ کانوٹس لینے کامطالبہ کیا۔ پولیس تھانہ صدرنے ولیمہ کی تقریب پردولہاکے گاؤں کوٹ بلوچ میں چھاپہ مارا اور دولہا کو دلہن اور دلہاکے والد سمیت تین افرادکوحراست میں لے لیا گیا، ذہنی معذورشخص رشتہ میں کم سن دلہن کا ماموں زاد بھائی لگتا ہے اور دولہا جائیداد کا اکلوتا وارث بتایاجاتا ہے، پولیس تھانہ صدرنے مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزیدخبریں