دریائے جہلم میں زہر آلودہ پانی سے سینکڑوں مچھلیاں، کچھوے مردہ پائے گئے

جہلم (نامہ نگار) دریائے جہلم میں زہرآلود پانی سے سینکڑوں مچھلیاں اور کچھوئے مردہ پائے گئے، آبی حیات کے مرنے شکاریوں کی طرف سے زہریلی خوراک ڈالنے سے ہونے کا خدشہ، محکمہ فشریز نے دریائے جہلم کے پانی کا سیمپل ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بجھوا دیا ہے رپورٹ آنے پر اصل وجہ کا عمل ہوگا۔ گذشتہ روز جلالپور شریف کے قریب دریائے جہلم میں سینکڑوں مچھلیاں،کچھوے اور دیگر آبی حیات مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ فشریز کے افسران موقع پر پانی کا سیمپل ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا۔ محکمہ فشریز کے مطابق آبی حیات کی ہلاکتیں دریا کے پانی میں زہریلی خوراک ڈالنے سے ہونے کا خدشہ ہے۔ اس ماہ میں افزائش نسل کی خاطر مچھلی کے شکار پر مکمل پابندی ہوتی ہے اسکے باوجود غیرقانونی شکار کیا جاتا ہے۔ لیبارٹری کی رپورٹ آنے کے بعد ہلاکتوں کی اصل وجہ سامنے آئے گی اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن