گوجرانوالہ: ڈاکٹر کی غفلت، محنت کش کی 2 سالہ بیٹی جاں بحق

Sep 04, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سول ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے محنت کش کی دو سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی۔ بچہ وارڈ کے صحن میں ماں اپنی بیٹی کی نعش پکڑ کر ڈاکٹر کیخلاف دہائیاں دیتی رہی، بتایا گیا ہے کہ راہوالی کے رضوان کی دو سالہ بیٹی زاہرہ کی طبیعت ناساز ہو گئی اسکے ورثاء طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیکر پہنچے جہاں پر بچی دم توڑ گئی، بچی کے والد کا الزام ہے کہ اسکی بیٹی کی ہلاکت ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہوئی ہے۔ ڈاکٹر نے علاج کے دوران ہی بیٹی کو ڈسچارج کر دیا جس کے باعث زاہرہ جاں بحق ہو گئی، تاہم بچہ وارڈ کے صحن میں بچی کی ماں اسکی نعش پکڑ کر ڈاکٹر کیخلاف دہائیاں دیتی رہی۔

مزیدخبریں