سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کی خاتون اہلکار کے رقص کے معاملہ میں اے ایس ایف حکام نے رقص کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی خاتون اہلکار کو سزادیتے ہوئے دو سال کی سروس ضبط کرلی اور اس کی دوسال کی انکریمنٹ اور دیگر مراعات بھی واپس لیں۔ بتایا گیا ہے کہ سزا سے قبل ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کی خاتون اہلکار نے معافی بھی مانگ لی تھی لیکن اسے سزا دی گئی تاکہ آئندہ کوئی دوسرا اہلکار بھی اس نوعیت کی حرکت نہ کرے، علاوہ ازیں اے ایس ایف حکام نے اہلکاورں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندی لگادی ہے۔