گلگت بلتستان سے متعلق اپیلٹ ٹر بیونل کے فیصلہ کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Sep 04, 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان سے متعلق اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران اکٹھا عدالت نے ایک جیسی نوعیت کے منسلک دیگر 5 اپیلیں ایک ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ پرنس سلیم خان بنام رجسٹرار سپریم کورٹ جی بی کے حوالے سے 9مارچ 2018ء کے ٹربیونل کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کے لئے اپیل کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ اس نوعیت کے دیگر 5 منسلک مقدمات ہیں عدالت ان سب کو اکھٹا سنے گی، ایک کیس میں گلگت بلتستان کے شہریوں کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق نہ دینے سے متعلق عدالت نے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

مزیدخبریں