حکومت کا نئی تجارتی پالیسی کو 100روزہ پلان میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے نئی تجارتی پالیسی کو 100 روزہ پلان میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق نئی 5سالہ تجارتی پالیسی 2018-23ء کو حتمی شکل دیدی۔ نئی مجوزہ تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات کو 30ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔ پالیسی کے تحت برآمدات کے فروغ کیلئے خام مال پر ڈیوٹی، ٹیرف کم کرنے کی تجویز ہے۔ کمرشل صارفین‘ چھوٹی صنعتوں کیلئے درآمدی خام مال پر ٹیرف‘ ریٹ ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...