لاہور ہائیکور ٹ: ناکافی ثبوت پر بیوی کے قاتل کی سزائے موت کالعدم، باعزت بری کر دیا

Sep 04, 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے قتل کے مجرم کی سزائے موت کالعدم قرار دیدی۔ فاضل عدالت نے بابر حسین کو باعزت رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مجرم بابر حسین کی اپیل پر سماعت کی۔ اپیل کنندہ کے وکیل اسد منظور بٹ نے موقف اختیار کیاکہ ٹرائل کورٹ نے راوی روڈ لاہور کے رہائشی بابر حسین کو اپنی بیوی شہزادی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کے جرم میں 2015ء میں سزائے موت سنائی۔ ٹرائل کورٹ نے حقائق کو مد نظر نہیں رکھا اور بابر حسین کو سزائے موت سنا دی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مجرم بابر حسین کے خلاف شواہد موجود ہیں۔ لہٰذا اپیل خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی جائے۔ دو رکنی بینچ نے اپیل منظور کرتے ہوئے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر مجرم بابر حسین کی سزا کالعدم قرار دیکر باعزت بری کردیا۔

مزیدخبریں