گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ایف آئی اے کی ٹیموں نے پنجاب کے مختلف شہر وں میں چھاپوں کے دوران 6انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیموں نے سرگودھا، گوجرانوالہ ،گجرات، وزیر آباد اور سیالکوٹ میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چھ انسانی اسمگلروں قمر عباس، امجد فاروق، طاہرخان ، محمد آصف ،عادل اور راشد خان کو گرفتار کر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کے مطابق گرفتار ہونیوالے انسانی سمگلرز ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
گوجرانوالہ: ایف آئی اے کے چھاپے، 6 انسانی سمگل گرفتار
Sep 04, 2018