لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نیب عدالت نے ایم این اے موٹرسائیکل سکینڈل میں ملوث 21 ملزموں کا 13 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ جاری کرتے ہوئے ملزموں کو دوبارہ نیب لاہور کے حوالے کردیا۔ نیب نے تمام ملزموں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں گزشتہ روز نیب عدالت میں پیش کیا تھا اور تفتیش کی بناء پر عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل، 21 ملزموں کا 13 ستمبر تک ریمانڈ، نیب کے حوالے
Sep 04, 2018