چشتیاں+ بہاولنگر+ بھاگٹانوالہ (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر طالب علم اور 2 لڑکیوں سے زیادتی تھانہ چشتیاں پولیس کے مطابق طالب علم حنفلہ دستگیر نے جونیئر طالب علم عزیر علی کی کلاس ہفتم کو بہانے سے بلایا جھاڑیوں کے قریب لیکر جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ بھاگٹانوالہ کے سرفراز گھر والوں کے ہمراہ صحن میں سویا تھا بیٹھک سے چیخ و پکار کی آواز آئی جس پر وہ فوری بیٹھک کی طرف لپکا دیکھا کہ عدنان اسکی بیٹی (س) کی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ نامعلوم شخص بیٹھک کے باہر پہرہ دے رہا تھا سرفراز کو دیکھ کر دونوں افراد فرار ہوگئے۔ لڑکی کے باپ کے مطابق ملزم عدنان نے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا گھر میں آنا جانا تھا مگر اس نے ناجائز فائدہ اٹھاتے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گائوں جھاڑی والا کے ظفر اپنے گھر والوں کے ہمراہ سویا تھا کہ ملزم تنویر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا گھر سے پندرہ ہزار روپے نقدی اور طلائی زیورات زبردستی چرا لئے اور اسکی جواں سالہ بیٹی (ص) کو بھی فیصل نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا نامعلوم مسلح شخص بندوق تانے ان پر پہرہ دیتا رہا۔
چشتیاں، بھاگٹانوالہ: طالب علم اور 2 لڑکیوں سے زیادتی
Sep 04, 2018