میرپور: مسجد میں چوری کا الزام 55 سالہ بزرگ پر بہیمانہ تشدد

میرپور (نیٹ نیوز) مقامی پولیس کے مطابق ادھیڑ عمر شخص کو ایک مقامی مسجد میں مبینہ طور پر ناپاکی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ادھیڑ عمر شخص پر مسجد کی تاریں، بلب اور پانی کے نلکے چوری کرنے کے الزامات بھی عائد کئے گئے۔ادھیڑ عمر شخص پر بہیمانہ تشدد اور تذلیل کا حکم پنچائیت کی جانب سے دیا گیا تھا۔ بعد ازاں متاثرہ شخص کے سر، مونچھوں اور بھنوئوں کے بال مونڈھ دئیے گئے تھے اور ان کے گلے میں پٹہ ڈال کر گلیوں میں گھمایا گیا۔ پولیس کے مطابق مسجد امام نے ادھیڑ عمر شخص پر نلکوں کی چوری اور مسجد کے برآمدے کو ناپاک کرنے کے الزامات عائد کئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو جوتوں کا ہار پہنا کر گلیوں میں گزارا گیا، گھمانے کے منظر کو فلمایاگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی گئی۔ ایس ایس پی میر پور کی مداخلت پر ملزمان کیخلاف منگلا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے حادثے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب متاثرہ شخص نے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ علاقے کے بااثر شخص نے انہیں بلایا تھا جب وہ وہاں پہنچے تو ان پر چوری کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...