فیصل آباد/ لاہور (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں سوموار کی دوپہر کے بعد ہونے والی بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا، فیصل آباد میں بھی بچوں، خواتین اور شہریوں نے پارکوں کا رخ اختیار کر لیا۔ سوموار کے روز صبح سویرے سے ہی بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ سہ پہر چار بجے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ شام گئے تک جاری رہا۔ اس دوران سڑکوں، گلیوں، بازاروں میں جل تھل ہو گئی۔ بیشتر مقامات پر بارش کے نتیجے میں پانی کھڑا ہو گیا۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت اور حبس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ شہریوں نے خوشگوار ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان موٹرسائیکلوں، کاروںپر گھروں سے باہر نکل آئے۔ خواتین، بچوں اور افراد نے پارکوں کا رخ اختیار کر لیا۔