چودھری شجاعت این اے 65، مونس الٰہی کے این اے 69 سے کاغذات نامزدگی منظور

Sep 04, 2018

لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت کے ضمنی انتخاب کیلئے این اے 65 تلہ گنگ سے اور سینئر مرکزی رہنما مونس الٰہی کے این اے 69 گجرات کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ دونوں رہنما مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ این اے 65 سے چودھری شجاعت حسین کے متبادل امیدوار چودھری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دئیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں