راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی کے زیر اہتمام امتحان میٹرک ضمنی 2018 مورخہ 08ستمبر 2018 بروز ہفتہ شروع ہو رہا ہے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تمام طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کر دی گئی ہیں پرائیویٹ طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں اگر کسی طالب علم کو رول نمبر سلپ وصول نہیں ہوئی تو وہ بورڈ آفس واقع مورگاہ یا کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر051-5450917, 051-5450918 پر رابطہ کر سکتے ہیںترجمان بورڈ ارسلان چیمہ کے مطابق امتحان میٹرک ضمنی 2018 کے لیے 33 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں طلباء کے امتحانی مراکز کی تعداد 09 اور طالبات کے امتحانی مراکز کی تعداد 07 جبکہ مشترکہ17 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیںضلع اٹک میں 7، چکوال میں3، جہلم میں 5، راولپنڈی لوکل 8 اور راولپنڈی مفصل میں 10 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں اسی طرح33 ناظم /ناظمہ مرکز، 51نائب ناظم / ناظمہ مرکز تعینات کئے گئے ہیں۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک ضمنی امتحان 8ستمبرسے شروع ہوگا
Sep 04, 2018