عالم اسلام کو مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے دامنِ حیدر کرار ؑ کو تھامنا ہوگا

Sep 04, 2018

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) قائد ملت جعفریہ سید حامد موسوی کے اعلان کے مطابق ہفتہ ولایت کی تقریبات آج بھی جاری رہیں۔ٹی این ایف جے راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام امام بارگاہ قصرزینب میں ولایت علی ؑ کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقلب عباس بخاری نے کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام تمام مکاتب کے نزدیک محترم اور مقتدر ہستی ہیں جن کی ولاء کا سب اقرارکرتے ہیں۔انہوں نے یہ بات زورد ے کر کہی کہ عیدِ غدیر تکمیل دین کی یادرگار ہے اور عیدِ مباہلہ صداقتِ اسلام کا مبارک دن ہے جسے شایان شان طور پر منانا اجر رسالت کی ادائیگی کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے باورکرایا کہ عالم اسلام کو اپنے مسائل و مصائب سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے دامنِ حیدر کرار ؑ کو تھامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آمدہ محرم الحرام کے موقع پر قائد ملت جعفریہ سید حامد موسوی جو بھی ضابطہ عزاداری دیں گے اس پر پورے ملک میں بھرپور عملدرآمد کیا جائیگا۔انہوں نے واضح کیا کہ ولائے علی ؑ اور عزائے حسین ؑ ہمارے پاکیزہ مشن کے وہ اعلیٰ ترین اہداف ہیں جن کے بارے میں عملی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھی جائیگی اور ان پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں انجمن غلامانِ ابوطالب ؑ کے زیراہتمام قصر ابوطالب ؑ مغل آبادمیں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید محسن علی ہمدانی نے کہا کہ تبلیغِ رسالت کی سند ولایت ِ علی ؑ ہے اور اس نعمتِ عظمیٰ کے نزول سے دین مکمل ہوا۔انہوںنے باورکرایا کہ مباہلہ فتح صادقین اورغدیر تکمیل دین کا مبارک دن ہے جس کی عزت و حرمت اور شان و شوکت واضح و مسلم ہے سید نصیر حسین سبزواری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔امامبارگاہ جاگیر علی اکبر ؑ میں جشن ہفتہ ولایت سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی باصرنقوی نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور محمد و آل محمد علیہم السلام اس کے مبلغ و مروج ہیں لہذا یہ انہی ہستیوں کی قربانیوں اورمحنتوں کا ثمر ہے ۔

مزیدخبریں