قتل کے ملزم اسحاق پرفرد جرم عائدکر دی گئی، سماعت تیرہ ستمبرتک ملتوی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں نے بارود برآمدگی، قتل، پولیس مقابلے، مذہبی منافرت اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی۔پیر کو خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے سسر کے قتل میں گرفتار ملزم عبدالرحیم کا بیان ریکارڈ کرکے سماعت پانچ ستمبر، بارود برآمدگی کے ملزم شیر افضل کیخلاف سماعت چھ ستمبر،خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے پولیس مقابلے کے ملزمان ساجد کیخلاف سماعت گیارہ ستمبر، ماجد کیخلاف بارہ ستمبر، عبدالرحمان کیخلاف تیرہ ستمبر، قتل کے ملزم اسحاق پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرکے سماعت تیرہ ستمبر، خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے مذہبی منافر کے ملزم داود کیخلاف سماعت چھ ستمبر، غلام سرور کیخلاف سات ستمبر،اغوا برائے تاوان کے ملزم علی خان کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرکے سماعت اٹھارہ ستمبر جبکہ بارود برآمدگی کے ملزم عبدالرزاق کیخلاف سماعت چار ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تمام مقدمات میں مزید گواہان کو طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن