بغیر اجازت قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر درج مقدمات میں دو ملزمان کی ضمانت منظور

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے بغیر اجازت قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے پر درج مقدمات میں دو ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کاحکم جاری کردیا ۔عدالت نے سی ٹی ڈی کے مقدمات میں نامزد ملزمان حیات اور معین الدین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں جمع کروانے کاحکم جاری کردیا جبکہ ملزمان کی جانب سے مچلکے جمع کروانے پر رہائی کی روبکار بھی جاری کر دی۔

ای پیپر دی نیشن