لاہور (پ ر) عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کے مرکزی امیر اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف حضرت پیرسیّد محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدفرقان حمید میں عورت کیلئے پردہ کرنے کاحکم فرمایا ہے۔ مسلمان عورت حکم الٰہی سے روگردانی کی مرتکب نہیں ہو سکتی۔حجاب عورت کی زینت ہے،جس کو اپنا کر بے شمار معاشرتی خرابیوںسے محفوظ رہاجاسکتا ہے۔ خواتین قوم کے کردار کی معمار ہیں۔ مغربی اور ہندووانہ تہذیب و ثقافت کا مقابلہ کرنے کیلئے اب انہیں میدان میں آنا ہو گا ۔ چادر اوڑھ تحریک کے تحت اب تک گیارہ لاکھ سے زائد چادریں خواتین میں تقسیم کی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ عالمی چادر اوڑھ تحریک پاکستان کے زیر اہتمام 9ستمبر کو الحمراء ہال لاہور میں چادر اوڑھ کانفرنس ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ کالمسٹ کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ورلڈ کالمسٹ کلب کے عہدیداران قیوم نظامی، ناصر اقبال خان، عرفان احمد شاہ، عدنان ملک،خواجہ خالدآفتاب، یحییٰ مجاہد، عرفان اطہرقاضی، سردار مراد علی خان،کاشف سلیمان، اختر علی بدر،ڈاکٹرنبیلہ طارق، ممتاز اعوان، ناصف اعوان، ناصر چوہان، میاں محمد اشرف عاصمی، محمد شاہد محمود، حافظ اسحق جیلانی، بیرسٹرمخدوم وسیم قریشی،کامران رفیق، فیصل اکبر، محمد رضا، شاہد نسیم چودھری، میاں شہزادحسین ،پروفیسر عارف انجم، نعیم اقبال ، طاہر اقبال، میاں عمر، محمد امجدکلو اور و دیگر شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے وومین ونگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر نبیلہ طارق ایڈوکیٹ کو چادر اوڑھائی۔ پیرسّید کبیر علی شاہ گیلانی نے مزید کہا کہ چادر اوڑھنا دین دار اور باوقار مسلمان خواتین کا وصف خاص ہے اور اس وصف خاص کو فروغ دے کر ہی لادینیت اور مغرب کی عریانی سے بھرپور ثقافتی یلغار کا موثر طور پر سدباب کر سکتے ہیں۔ قیوم نظامی، ناصر اقبال خان، محمد اشرف عاصمی، مخدوم وسیم قریشی و دیگر نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا لہٰذا یہاں اسلامی تہذیب و ثقافت کو پروان چڑھانا بے حد ضروری ہے۔
اللہ نے قرآن میں عورت کیلئے پردہ کاحکم فرمایا: پیرکبیرعلی شاہ
Sep 04, 2018