پی ٹی آئی کا نہیں پوری قوم اورہرسیاسی جماعت کا صدر ہوں:نو منتخب صدر مملکت عارف علوی

Sep 04, 2018 | 18:23

ویب ڈیسک

نو منتخب صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہبطور صدر آئین و قانون کے مطابق کام کروں گا، کامیابی پر اللہ تعالی اور عمران خان کا شکر گزار ہوں، بطور صدر آئین و قانون کے مطابق کام کروں گا، کوشش کروں گا ہر غریب کے پاس چھت، روٹی، کپڑا ہو، ضروری سیکیورٹی لوں گا لیکن پروٹوکول کو کم سے کم کروں گا،بطور صدر ایوان صدر میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ لاجز میں رہوں گا ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر عارف علوی نے کہا کہ کامیابی پی ٹی آئی کے ورکرز کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ اللہ مجھے صحیح کام کرنے کا موقع دے، مجھ ناچیز کا کوئی کمال نہیں ہے۔ ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس منصب کے لائق سمجھا۔عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پیغام اب حکومت کا پیغام بن گیا ہے۔میں پی ٹی آئی کا نہیں پوری قوم ہر جماعت کا نومنتخب صدر ہوں۔اپوزیشن جماعتوں کا بھی شکرگراز ہوں جنہوں نے ووٹنگ کے عمل کو پر امن بنایا ہے۔ میں ساری سیاسی جماعتوں کا بھی صدر ہوں۔ اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنے حلف میں شرکت کی دعوت دوں گا۔ میری جیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ مجھے منتخب کرنے پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیکیورٹی اور پروٹوکول میں فرق ہوتا ہے، سیکیورٹی ضرورت ہےلیکنپروٹوکول کم سے کم ہونا چاہئے۔میری کوشش ہوگی ہر بے روزگار کو روزگار فراہم ہو۔میری سیاسی جدوجہد ایوب خان کے دور سے چل رہی ہے۔میری جہاں ضرورت ہوگی حاضر ہوں گا۔ہر آدمی کی دہلیز تک انصاف جانا چاہئے۔ مریضوں کا علاج ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جو بچے اسکول کے باہر ہیں انہیں اسکولوں میں ہونا چاہئے۔ بہتر انداز میں صدر کے عہدے پر کام کروں گا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد کروں گا۔صدر کا عہدہ آئینی طور پر اعزازی ہوتا ہے لیکن حکومت کو جہاں میری خدمات کئی ضرورت پڑی تو ان کی ہر ممکن مدد کروں گا۔ عمران خان نے سادگی مہم شروع کی ہے ۔ میں بطور صدر ایوان صدر میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ لاجز میں رہوں گا۔

مزیدخبریں