شیخ رشید صاحب ریلوے کودرست کریں

مکرمی! جب سے شیخ رشید صاحب نے وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالا ہے ٹرینوں کے حادثات روز بروز بڑھ گئے ہیں۔ اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔ درجنوں لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ درجنوں زخمی ہو گئے ، جن میں کئی ساری زندگی کے لیے معذور ہو گئے۔ اُن کا گناہ کس کے سر پر ہے۔ اس کی ذمہ داری کوئی بھی اُٹھانے کو تیار نہیں نہ ہی کسی کو کوئی پرواہ ہے۔ یہ دنیا مکافاتِ عمل ہے ہمیں اس کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ میڈیا پر بڑے بڑے دعوے اور بڑے بول اللہ رب العزت کو پسند نہیں عوام بڑے باشعور ہو گئے ہیں انہیں پتہ ہے کہ کون کیا ہے اور کس کی کیا کارکردگی ہے۔ اس لیے آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنی وزات پر توجہ دیں ہر ادارے میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ ریلوے کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ نااہل اور کرپٹ لوگوں کو ریلوے سے باہر کرنا ہوں گے۔ تجربہ کار اور خوفِ خدا رکھنے والے لوگوں سے کام لیں۔ (انوارالحق بٹ سول لائن گوجرانوالہ)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...